the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
پنجاب کے موہالی کے رہنے والے هربندر سنگھ ویدان نے ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کے خلاف عرضی دائر کی ہے۔ ہربندر سنگھ نے اپنی عرضی میں آر ایس ایس پر الزام لگایا ہے کہ اس کے ایجنڈوں کی وجہ سے ہی پنجاب میں کسانوں کے ساتھ لوٹ مار ہو رہی ہے۔ کنسولڈیشن ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس میں سیکشن 42 اے کو شامل کیا گیا ہے ، جو کہ آر ایس ایس کی ہی سوچ ہے اور بالکل غلط ہے۔ آر ایس ایس منو اسمرتی کے تصورات پر چلتا ہے ، جوکہ ملک میں کاسٹ نظام کی



حمایت کرتا ہے۔ غور طلب ہے کہ جنہوں نے ہندوستان کا آئین بنایا تھا ، انہوں نے اسے ملک کے لئے خطرہ سمجھتے ہوئے اسے آئین میں جگہ نہیں دی تھی۔ ہندی سیاست ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق ہربندر نے اپنی عرضی میں آر ایس ایس کو ملک کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ہربند رکے مطابق اگر آر ایس ایس کو روکا نہیں گیا ، تو پنجاب کا بھی وہی حال ہوگا جو یوپی اور گجرات کا ہوا تھا ، کیونکہ آر ایس ایس صرف ہندو راشٹر کی بات کرتا ہے۔ عرضی کا جایزہ لینے کے لئے ہائی کورٹ نے سماعت کو 17 جنوری تک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.